امریکہ میں سیاہ فام شہری 19 جون کا دن غلامی کے خاتمے کی یاد میں مناتے ہیں۔ اس دن کو جون ٹینتھ، جوبلی ڈے اور یومِ آزادی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دن افریقی امریکیوں کے لیے عید سے کم نہیں۔ جون ٹینتھ منانے کے لیے مئیر ایرک ایدمز نے تقریب کا اہتمام کیا جس میں اسٹیٹ اسمبلی میمبر جینیفر راجکمار اور اسٹیٹ سینیٹر کیوین پارکر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر ایڈمز کا کہنا تھاکہ میں یہاں سب کو دیکھ کر بہت خوش ہوں کہ ہم جونٹینتھ منا رہے ہیں۔جونٹینتھ جسمانی غلامی کے خاتمے کا دن نہیں بلکہ ذہنی غلامی کے خاتمےکا دن ہے جس سے ہمیں خود کو آزاد کرنا ہے۔ ہمیں ایک دوسرے سے لڑنے یا اپنے سے پہلے آنے والوں کی بے عزتی کرنے کے بجائے اپنے پاس موجود طاقت کو تسلیم کرنا چاہیے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کریں اور دوسروں کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم سب کو اپنے حصے کا بوجھ اٹھانے اور ترقی کی جانب سفر جاری رکھنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ مئیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ماضی پر غور کرنے اور اپنے آباؤ اجداد کے تجربات کی اہمیت کو پہچاننے کے لیے بیٹھ کے سوچنے کی ضرورت ہے ہماری کامیابیاں واقعی قابل ذکر ہیں۔
This post was originally published on VOSA.