مین ہٹن(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس کو جعلی افسر کی تلاش ہے۔ملزم کی تصویر جاری کردی ہے اور عوام سے مدد طلب کی ہے۔ مین ہٹن سب وئے اسٹیشن پر ایک شخص نیو یارک پولیس بیج لگا کر گھوم رہا تھا کہ اس نے وائٹ ہال اسٹریٹ-ساؤتھ فیری سب وے اسٹیشن کے اندر مسافروں کو R ٹرین استعمال کرنے سے روکنے کی کوشش کی ۔اس دوران ایک 46 سالہ شخص کو روکا تو اس نے جعلی افسر سے تصدیق کرنے کے لیے کہا کہ آپ نیویارک پولیس کے افسر ہو جس پر جعلی افسر نے فورا 46سالہ شخص پر کالی مرچ کا اسپرے چھڑک دیا اور شمال کی طرف جانے والی R ٹرین میں فرار ہو گیا۔
This post was originally published on VOSA.