نیویارک پولیس4 جولائی کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے ہائی الرٹ

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس 4جولائی کو ہونے والی تقریبات پر پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے ہائی الرٹ ہے۔اس ضمن میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران اہلکاروں نے ساحل سمندر پر ریہرسل بھی کی ہے ۔نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں آتشبازی سے کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن اس بات کو نظر انداز نہیں کیا  جاسکتا کہ کوئی واقعہ رونما نہیں ہوسکتا ہے۔دہشت گردی اور بندوق کے تشدد ودیگر جرائم کے سدباب کے لیے ہائی الرٹ رہنا ضروری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نئی ٹیکنالوجی کی طرف متوجہ ہوئی ہے اب نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ڈرون کی مدد سے کسی بھی قسم کے واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی ہوسکے تاکہ سب کو محفوظ رکھا جا سکے۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کاؤنٹر ٹیررازم میری ٹائم یونٹ نے ایک ٹی وی پروگرام میں وہ ٹیکنالوجی دکھائی جو تعطیلات کے دوران علاقے کو محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کی گئی اور  جدید ترین کشتی متعارف کرائی جو 60 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چلتی ہے، بم سونگھنے کے لیے ریڈی ایشن ڈیٹیکٹر سے لیس ہے ۔یہ کشتیاں ہائی ٹیک آلات سے لیس ہیں تاکہ کسی گھاٹ یا جہاز کے کونوں میں  چھپائے  گے دھماکہ خیز مواد کو تلاش کر سکیں۔ کشتیاں الرٹ کے طور پر استعمال ہوتی ہیں ۔پولیس ہیڈکوارٹر میں اعلی حکام نے درجنوں پارٹنر ایجنسیوں کو اکٹھا کیا تاکہ حفاظت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور ساتھ ہی ان کے کاموں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام چیف آف ڈیپارٹمنٹ مائیکل کیمپر نے کہا کہ ایسا  کچھ بھی نہیں ہے جسے ہم حاصل نہیں کر سکتے ہیں اور اس لیے جب ہم اس طرح کے واقعات کی منصوبہ بندی کرتے ہیں تو ہم نامعلوم کے لیے منصوبہ بندی کرتے ہیں اور ہمارا ڈیپارٹمنٹ شہر اور لوگوں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔

This post was originally published on VOSA.