برونکس کا سینٹ برناباس ایچ ایس اسکول بھی  بند کرنے کا اعلان

اسکول کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ طلباء کو  کیتھولک ہائی اسکولوں میں منتقل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں

برونکس(ویب ڈیسک) برونکس کے سینٹ برناباس ہائی اسکول کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسکول کو بند کررہے ہیں ۔ہماری کوشش ہے کہ اسکول کے طالب علموں کو کیتھولک ہائی اسکولوں میں منتقل کردیں اس حوالے سے کام جاری ہے۔اسکول کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی طرف سے خط جاری کیا گیا ہے کہ  جس میں لکھا ہے کہ بھاری دل کے ساتھ  فیصلہ کیا گیا ہے کہ سینٹ برناباس ہائی اسکول (SBHS) بند کیا جارہا ہے۔ ستمبر 2024 میں اسکول دوبارہ نہیں کھلے گا۔یہ خبر اپریل میں اسکول کی 100ویں سالگرہ منانے کے چند ماہ بعد واپس آئی ہے۔ سینٹ برناباس ہائی سکول ستمبر 1924 میں قائم کیا گیا تھا جو کہ کیتھولک اسکول ہے۔یہ اسکول  نیویارک کے رومن کیتھولک آرکڈیوسیز کے اختیار کے تحت کام کرتا ہے۔اسکول کا کہنا ہے کہ انہیں عطیات اور اندراج کی کمی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے آپریٹنگ اخراجات کو پورا کرنے کے لیے چیلنج بنا ہوا ہے۔

This post was originally published on VOSA.