بروکلین میں یہودی لڑکیوں کا اسکول بند ہونے کے دہانے پر،کمیونٹی کی ریلیاں

اسکول کے دروازے کھلے رکھنے کے لیے1ملین ڈالرز کی ضرورت،یہودی کمیونٹی نے کچھ ہی دنوں میں21،000ڈالرز جمع کرلیے

 نیویارک(ویب ڈیسک)بروکلین میں قائم شولمتھ یہودی لڑکیوں کا اسکول ہے جو بروکلین میں95سال قبل تعمیر ہوا تھا لیکن اب یہ اسکول بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔جس کی وجہ فنڈز نہ ہونے کے برابر ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول کے دروازے کھلے رکھنے کے لیے انہیں1ملین ڈالرز درکار ہیں ۔کرونا کے بعد سے اسکول میں بچوں کے داخلے میں کمی ہوئی ہے اور مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا ہے ۔مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے مل بیسن یشیوا اکیڈمی کے ساتھ یکجا کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا اور شولمتھ کو ایک آزاد ادارے کے طور پر ختم  کرنے کا اشارہ بھی دیا ہے۔یہودی کمیونٹی کو معاملے کی خبر ہوئی تو کمیونٹی نے اسکول کے ساتھ یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی اور کہا کہ اسکول کو بند نہیں ہونے دیں گئے ۔کمیونٹی عطیات جمع کرائے گی جس کے بعد کمیونٹی نے عطیات جمع کرنے شروع کردئیے ہیں اور کچھ ہی دنوں میں $21,000 جمع کرلیے ہیں۔

This post was originally published on VOSA.