اسکول کے بچوں کے ساتھ بدسلوکی پر ٹیچر(استانی) فارغ

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)اسکول انتظامیہ نے بچوں کے ساتھ بدسلوکی شکایات موصول ہونے پر ٹیچر(استانی)کو فارغ کردیا ہے۔5بچوں کے والدین نے گریناڈا ہلز پری اسکول انتظامیہ سے شکایت کی کہ ہمارے بچے چھوٹے ہیں جنہیں پڑھنے کے لیے اسکول بھیجتے ہیں لیکن اسکول کی ایک ٹیچر(استانی) بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرتی ہے ۔بچوں کی پیٹھ پر تھپڑ مارے جاتے ہیں اور منہ  بند کرنے کے لیے ٹیپ لگا دی جاتی ہے ۔اسکول کی انتظامیہ نے شکایت موصول ہونے  پر کارروائی کرتے ہوئے ٹیچر(استانی) اور عملے کے دیگر دو ارکان کو برطرف کر دیاہے۔انتظامیہ کی جانب سے کارروائی عمل میں لائے جانے پر والدین نے تحفظات کا اظہار کیا اور میڈیا کو بتایا کہ ہمیں یقین نہیں ہے کہ انتظامیہ نے اتنی جلدی کارروائی کردی ہے ۔انتظامیہ نے اس حوالے سے بتایا کہ  ایک ٹیچر نے کلاس روم میں غیر روایتی قدم اٹھایا تو اس معاملے کی  فوری اور مکمل چھان بین کی گئی تو الزام ثابت ہونے پر کارروائی عمل میں لائی ہے ۔

This post was originally published on VOSA.