نیو یارک:عمارتوں کے رہائشی کنٹینرائزیشن کے لیے ٹائم لائن جاری

نیویارک سٹی  کے میئرایرک ایڈمز اور سینٹیشن کمشنرجیسیکا  ٹِش نے ایک نئے سرکاری بن کی نقاب کشائی کی ہے جس کا مقصد شہر کی صفائی کو بہتر بنانا ہے۔ اس اقدام کے تحت،ایک سے نو یونٹ کی رہائشی عمارتوں کے رہائشیوں کو کچرا کنٹینرز فراہم کیے جائیں گے۔ نیویارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز اور نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف سینی ٹیشن کی کمشنر جیسیکا ٹِش نے گریسی مینشن میں سرکاری بن کی نقاب کشائی کی، جس کا مقصد شہر سے کچرے کے تھیلوں کو ختم کرنا ہے۔ یہ نیا بن آن لائن دستیاب ہے اور اس میں پہیے اور ایک محفوظ لاکنگ سسٹم شامل ہے۔ اس بن کی قیمت عام سائز کے لیے $50 سے کم رکھی گئی ہے، جس سے یہ ایک معیاری اور سستا آپشن بن جاتا ہے۔ یہ نیا سسٹم شہر میں کچرے کے مسائل کو حل کرنے اور سڑکوں کو صاف رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، اس اقدام کے تحت کچرے کو زیادہ مؤثر طریقے سے جمع کیا جا سکے گا اور ری سائیکلنگ کو بھی فروغ دیا جائے گا۔اس موقع پر نئے کنٹینرائزیشن سسٹم کے نفاذ کے لیے ایک ٹائم لائن بھی جاری کی گئی ہے، جس میں مختلف مراحل میں یہ سسٹم لاگو کیا جائے گاپہلے مرحلے میں ٹرائل بنیاد پر کچھ منتخب علاقوں میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گادوسرے مرحلے میں  ٹرائل کے نتائج کی بنیاد پر پورے شہر میں نیا نظام لاگو کیا جائے گا۔اور تیسرے مرحلے میں  تمام ایک سے نو یونٹ کی عمارتوں کے رہائشیوں کو اس نئے نظام کے تحت کنٹینرز فراہم کیے جائیں گے۔یہ نیا نظام نیویارک شہر کو مزید صاف اور خوبصورت بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

This post was originally published on VOSA.