ریاست نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ کی سفولک کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹو ایڈورڈ رومین نے کاؤنٹی میں معیاری پانی کی فراہمی کے فنڈز میں اضافے کے بل پر دستخط کردئیے ہیں۔بل پر ہونے والے دستخط کے بعد 2060اضافہ ہونے والی رقم سے کاؤنٹی کو معیاری پانی فراہم کیا جائے گا ۔ فنڈنگ کاؤنٹی کے پینے کے پانی کو بہتر بنانے، زمینی پانی کی آلودگی کے سدباب اور سفولک کاؤنٹی میں سیپٹک سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے دی گئی ہے ۔حکام کا کہنا ہے سب سے زیادہ چیز جو عوام کو جاننا ہے وہ یہ ہے کہ اس سے گٹروں کو پھیلانے کی اجازت ملے گی۔ یہ ہمیں پوری سفولک کاؤنٹی میں3لاکھ60ہزار آلودگی پھیلانے والے سیسپول سسٹمز کو تبدیل کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سیلز ٹیکس عائد ہو گا۔سفولک کاؤنٹی کے رہائشی نومبر کے عام انتخابات میں ریفرنڈم میں ووٹ دیں گے۔
This post was originally published on VOSA.