نیویارک(ویب ڈیسک)گورنر کیتھی ہوکل نے نیویارک کے شہریوں کو موسم گرما میں بڑا ریلیف دیا ہے ۔شدید گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ریاستی پارکوں کے سوئمنگ پولز میں داخلے کی فیس معاف کر دی ہے ۔گورنر کے اقدام کو لوگوں نے سراہا ہے ۔گورنر کا اقدام کمیونٹی کو پولز تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔گورنر کے اقدام کے بعد ریاستی پارکوں میں تیراکی کا ہنر سکھایا جائے گا اور لیکچر بھی دئیے جائیں گئے ۔موسم گرما میں ریاستی پارکوں میں مفت سن اسکرین بھی دستیاب ہوں گی ۔پارکوں میں اب فیس ان مقامات پر لاگو ہوگی جو آن سائٹ پارکنگ کے لیے ہیں ۔
This post was originally published on VOSA.