اکنا ریلیف یو ایس اے کے نئے سی ای او عبدالرؤف خان کے ساتھ نیویارک میں ایک خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیاجس میں صحافیوں اور کمیونٹی کے دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نیو یارک کے علاقے کوئنز کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقدہ نشست میں عبدالرؤف خان کا تعارف اور اکنا ریلیف کے نئے منصوبوں پر گفتگو سمیت کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ تبادلہ خیالات اور سوال و جواب کا سیشن ہوا۔اس ایونٹ کا مقصد کمیونٹی کے افراد کو عبدالرؤف خان سے ملنے اور ان کے وژن کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرنا تھا۔تقریب کا آغاز تلوت کلام پاک سے ہوا۔ایونٹ میں شریک اکنا ریلیف کے زمہ داران کا کہنا تھا کہ اس زمہ داری کے لئے بہت سے قابل افراد میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا انتہائی مشکل کام تھا لیکن عبدالرؤف جیسے باصلاحیت شخص کی اس عہدے پر تعیناتی مستقبل کے خوش آئندثابت ہو گی۔اس موقع پر موجود کمیونٹی کے دیگر افراد کا کہنا تھا کہ فوڈ ڈرائیو،یوتھ پروگرامز اور دیگر سماجی خدمات سمیت اکنا ریلیف کی تمام سروسز قابل تعریف ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ امریکہ میں بسنے والے ساؤتھ ایشیئن کمیونٹی کے نوجوانوں کے لئےصحتمندانہ سرگرمیوں کا فروغ ضروری سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس پر بھی توجہ کی جائے۔اس موقع پر اکنا ریلیف کے نو منتخب سی ای ا و عبدالرؤف خان کا کہنا تھا کہ پچھلے پندرہ سالوں سے بحیثیت ٹیم ورکر اپنے فرائض ادا کر رہا ہوں اور اس عرصے میں ہماری کوشش رہی ہے کہ مسلم کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ ایمپاور کریں ، اور اب اس نئی زمہ داری کا اصل مقصد بھی یہی ہے کہ آنیوالی نسلوں کو اس کام میں شامل کر کے اسے مزید آگے پہنچانے کے لئے کردار ادا کر سکیں۔اکنا ریلیف یو ایس اے کے نو منتخب سی ای ا و عبدالرؤف خان کے ساتھ خصوصی نشست میں تنظیم کے نئے اور جاری پروجیکٹس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں جبکہ شرکاء کے مشوروں پر بھی تبادلہء خیال ہوا۔
This post was originally published on VOSA.