نیویارک میں آؤٹ ڈور ڈائننگ پروگرام پر فیس مقرر کردی گئی

حکام کی مقررہ کردہ نئی گائیڈ لائنز ہوٹل مالکان کو مہنگی پڑیں گی،اگست سے آؤٹ ڈور ڈائننگ کے لیے شہری حکومتی کی اجازت لازمی قرار،فیس مقرر

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے ہوٹل مالکان نئے قوانین کے لیے ہوجائیں تیار کیونکہ اب ہوٹل کے باہر فٹ پاتھ پر ٹیبل کرسیاں لگانے کے ڈالرز کی ادائیگی کرنی ہوگی،نیویارک حکام  شہر میں آؤٹ ڈور ڈائننگ پروگرام  کے حوالے سے نئے قوانین لاگو کرنے جارہے ہیں یہ قوانین اگست سے لوگو ہوں گے اور 3اگست نیویارک شہر کے تمام ہوٹل مالکان پابند ہوں گے کہ وہ آؤٹ ڈور ڈائننگ پروگرام کے لیے پہلے شہری حکومت کو درخواست دیں گے۔حکام کی جانب سے اجازت ملنے پر ہی فٹ پاتھوں پر کرسیاں اور ٹیبل لگاسکیں گے ۔رپورٹ کے مطابق  اگلے مہینے(اگست) سے روڈ وے یا فٹ پاتھ کیفے کے لیے درخواست کی فیس15سو ڈالرز ہوگی ۔ہوٹل مالکان کا اختیار ہے کہ وہ آؤٹ ڈور پروگرام کے لیے دونوں آپشن استعمال کرتے ہیں تو انہیں 21سو ڈالرز کی ادائیگی کرنی ہوگی ۔

This post was originally published on VOSA.