
ڈیلاس(ویب ڈیسک) ڈیلاس میں ایک تاریخی بپٹسٹ چرچ میں آگ لگ گئی ۔آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے پورے چرچ کو لپیٹ میں لے لیا ۔واقعہ کی اطلاع پر فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔آگ کے باعث چرچ کا تقریبا ڈھانچہ منہدم ہوگیا ہے ۔ٹیکساس ڈیلاس میں فرسٹ بپٹسٹ چرچ واقع ہے جو 1890 میں تعمیر ہوا تھا۔واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فائر فائٹرز کو رات کے وقت آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تو فورا گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئی تھیں۔جب فائر فائٹر جائے وقوع پر پہنچے تو فائر فائٹرز کو بہت زیادہ دھوئیں کا سامنا کرنا پڑا۔کیونکہ آگ کی شدت بہت زیادہ تھی ۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق شکر گزار ہیں کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔فائر ڈیپارٹمنٹ نے مقامی لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مدد فراہم کی ۔اس وقت آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے ۔ چرچ کے پادری ڈاکٹر رابرٹ جیفریس نے ٹویٹ میں کہا کہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر چرچ میں آگ لگی واقعہ پر بہت افسوس ہے ۔
This post was originally published on VOSA.