اسلام آباد:تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر پولیس کا چھاپہ

پاکستان کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی تحریک انصاف کے اسلام آباد میں واقع مرکزی دفتر پر پولیس کا چھاپہ ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن  گرفتار، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کمپیوٹر سمیت دیگر سامان بھی ضبط کرلیا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر پولیس نے چھاپہ مار کر پارٹی کے مرکزی ترجمان رؤف کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا مرکز بنا ہوا تھا پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا یہاں سے ہو رہا تھا.پولیس کے مطابق پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور پی ٹی آئی ڈیجیٹل میڈیا سیل سے تمام ثبوت تحویل میں لے لئے گئے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کی نگرانی میں ڈیجیٹل میڈیا سیل چلایا جارہا تھا جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے.پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے پولیس کے چھاپے اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی گرفتاری پر کہا کہ لگتا ہے کہ پاکستان میں آئین اور قانون ہے نہ آئین ہے اور نہ ہی سیاسی سرگرمیوں کی آزادی ہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا حکومت کی خام خیالی ہے کہ وہ فسطائیت اور زور زبردستی سے ملک کی سب سے بڑی جماعت کو دبالی گی تحریک انصاف کے چھاپے پر انتظامیہ توہین عدالت کی بھی مرتکب ہوئی ہے

This post was originally published on VOSA.