سینی ٹیشن پولیس نے بروکلین میں کارروائی کرکے اشیاء ضبط کرلی

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی پولیس نے سائیڈ واک (فٹ پاتھ)پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سامان قبضے میں لےلیا۔برو کلین  کے علاقے کورٹیلیو روڈ کی سائیڈ واک پرفروخت کے لیے دستیاب سامان کو پولیس کی تحویل میں  دیکھ کر اکثر کے دل میں یہ خیال آرہا ہوگا کہ یہ اشیاء چوری کی یا مضرِ صحت تو نہیں۔۔۔؟؟دراصل سینی ٹیشن  ڈیپارٹمنٹ نےسائیڈ واک پر ٹیبل یا اسٹالز لگاکر چھوٹا کاروبار کرنے کی اجازت تو دے رکھی ہے،لیکن اگر سامان ٹیبل کے بجائے زمین پر اِدھر اُدھر رکھا ہو تو پھرکارروائی کے لیے تیار رہیں۔سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی پولیس  نےکورٹیلیو روڈ کے ان چھوٹے تاجروں کو کئی بار متنبہ کیا کہ فروخت کی اشیاء اپنی پرمٹ  یافتہ ٹیبل پر ہی رکھیں۔تاہم بار بار واننگ کے باوجود بھی سائیڈ واک پر سامان موجود ہونے  پر سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ   پولیس نے سامان قبضے میں  لے لیا۔ ضبط کی گئیں کھانے  پینے کی یہ اشیاء فوٹ  پینٹری کرنے والوں کو فراہم کردی جائیں گی تاکہ ضرورت مندوں میں تقسیم ہوجائے۔

This post was originally published on VOSA.