نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک اور نیوجرسی میں اتوار کے روز درجہ حرارت تھوڑا سا بڑھے گا، جو نیویارک اور نیو جرسی کے بیشتر علاقوں میں 80 ڈگری تک پہنچ جائے گا ۔نیشنل ویدر سروس کے مطابق نیو یارک سٹی میں اتوار کو درجہ حرارت 86 ڈگری تک جائے گا ۔ شام میں بارش اور طوفان متوقع ہیں جبکہ ساحلی مقامات ٹھنڈے ہوں گے۔وہاں پر درجہ حرارت 80 تک رہے گا ۔اس کے برعکس نیو جرسی کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 90 تک متوقع ہے ۔ویدر سروس کے مطابق آئندہ ہفتے خطے میں موسم گرم رہے گا۔ پیر کے روز تیز بارشیں ہوں گی، شام کے وقت مزید بارش ہوگی۔ بارش اور طوفان کا سلسلہ بھی پورے ہفتے جاری رہے گا اورجمعرات تک پورے خطے میں درجہ حرارت 90 ڈگری تک جائے گا
This post was originally published on VOSA.