نیویارک سٹی کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر کا مئیر ایڈمز کو چیلنج

بریڈ لینڈر نے اعلان کیا کہ وہ پرائمری انتخابات میں مئیر نیویارک کے خلاف انتخاب لڑیں گے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ مئیر کو شکست دیں گے

نیو یارک(ویب ڈیسک) نیو یارک سٹی کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر نے اعلان کیا کہ وہ 2025 کے پرائمری انتخابات میں ڈیموکریٹ کے ایرک ایڈمز کے خلاف میئر کے لیے انتخاب لڑیں گے ۔55 سالہ لینڈر کا شمار مئیر نیویارک کے مخالفین میں ہوتا ہے۔لینڈرنے منگل کی صبح ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں سوال کیا گیا کہ ہم کسی لیڈر کی جگہ لے سکتے ہیں کیونکہ وہ نوکریاں فراہم کرنے میں ناکام ہوا ہے۔لینڈر نے  مزیدکہا کہ بہتر ٹرانسپورٹیشن ،رہائش، مناسب اجرت، بچوں کی دیکھ بھال کے زیادہ اخراجات اور لائبریریوں کے بجٹ میں کٹوتی سمیت دیگر معاملات ٹھیک طریقے سے حل نہیں کیے گئے۔میئر ایڈمز کا لینڈر کے ساتھ پہلے سے ہی کھلم کھلا مخالفانہ تعلق ہے اور ایک موقع پر مئیر نے لینڈر کونیویارک سٹی کا سب سے بلند شخص کہا اور آواز کا مذاق بھی  اڑایا تھا ۔مئیر کا کہنا تھا کہ اونچی آواز والا لینڈر واشنگٹن کیوں نہیں گیا تاکہ  وہ مزید رقم طلب کرسکے۔

This post was originally published on VOSA.