بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے واشنگٹن میں مظاہرے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بانی عمران خان اور دیگر کارکنان کی رہائی کے لیے چار اگست کو واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا ہے۔پی ٹی آئی نیوجرسی کے چیف کوآرڈینیٹر  نوید وڑائچ  نے امریکا میں  مقیم  کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے قائد عمران خان سمیت جیلوں میں قید دیگر ورکرز سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی رہائی کے لیے چار اگست  کو  واشنگٹن میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔اس احتجاجی مظاہرے میں زلفی بخاری،سجاد برکی اور قاسم خان سوری خصوصی  طور پر شریک ہوں گے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ  پاکستان کا بہتر مستقبل عمران خان سے وابستہ ہے،موجودہ حکومت زیادہ دن نہیں چل سکے گی۔

This post was originally published on VOSA.