نیویارک:کشمیری نوجوان کی پولیس میں بھرتی کی خوشی میں عشائیہ

نیویارک:نیویارک میں کشمیری کمیونٹی کے نوجوان احمد شہزاد کی پولیس میں بھرتی کی خوشی میں دوست احباب نے عشائیہ کا اہتمام کیا۔نیویارک میں مقیم کشمیری امریکن کمیونٹی کے لیے ایک اور اعزاز کشمیری نوجوان احمد شہزاد پولیس میں بھرتی ہوگئے۔احمد شہزاد کی پولیس میں شمولیت کی خوشی میں مقامی ہوٹلز میں دو الگ الگ تقریبات  منعقد کی گئیں۔

ایک تقریب میں احمد شہزاد کے دوست احباب شریک ہوئے اور اس خوشی کا بھرپور انداز میں جشن منایا۔احمد شہزاد  کے اعزاز میں ایک اور تقریب منعقد ہوئی جس میں کشمیری کمیونٹی کے افراد عشائیے پر  جمع ہوئے۔اس  تقریب میں احمد شہزاد کے عزیز  و اقارب اور کمیونٹی کی بزرگ شخصیات نے بھی شرکت کی۔شرکاء نے احمد شہزاد کو  محکمہ پولیس میں ملازمت ملنے پر نہ صرف مبارکباد دی بلکہ ان کی ترقی و کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

This post was originally published on VOSA.