نیویارک پولیس کی10رکنی ڈکیت گینگ کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے

پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ ملزمان کی گرفتاری میں مدد کے لیے معلومات فراہم کی جائیں

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث10رکنی ڈکیت گینگ کی گرفتاریاں عمل میں لانے کے لیے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی ہیں۔ملزمان گرفتاری کے خوف سے منظر عام سے غائب ہیں۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لانے کےلیے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں تاکہ شہر کو ڈکیتیوں سے پاک کیا جاسکے۔پولیس کے مطابق 10رکنی ڈکیت گینگ نے وول مین رنک کے قریب 63 ویں اسٹریٹ اور سینٹر ڈرائیو پر 38 سالہ شخص کو یرغمال بناکر نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ گروہ پیدل اور سائیکلوں پر ڈکیتی کرکے فرار ہوئے۔ملزمان ڈکیتی کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

This post was originally published on VOSA.