نیویارک سٹی میں ہیٹ ایمرجنسی فعال،ڈپٹی مئیر نے فلمیں دیکھنے،میوزیم جانے اور ساحل پر وقت گزرنے کا مشورہ دیا ہے
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک سٹی میں موسم گرما میں ہیٹ ایمرجنسی پلان 23 ویں دن میں داخل ہوگیا ہے۔ہیٹ ایمرجنسی پلان پیر تک فعال رہے گا اس ضمن میں نیویارک سٹی آفس آف ایمرجنسی مینجمنٹ نے لوگوں کو اختیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ خطرناک حد سے زائدگرمی پڑنے کی توقع ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کی ائیر کنڈیشننگ تک رسائی نہیں ہے وہ کولنگ سینٹرز چلے جائیں شہر بھر میں کولنگ سینٹرز کھلے ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ شہری 311 پر کال کرکے یا شہر کے Cool Options Map پر جا کر مدد لے سکتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سورج اپنے عروج پر11 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان ہوتا ہے اور آپ کام کے سلسلے میں سخت کام کررہے ہیں اور گھروں سے باہر ہیں تو ٹھنڈاپانی ،شربت کا استعمال یقینی بنائیں اور سایہ دارجگہ پر رکیں ۔
نیویارک سٹی ہیٹ ایمرجنسی پلان کو فعال کرتا ہے تو کیا ہوتا ہے؟
نیویارک سٹی کی ڈپٹی میئر میرا جوشی کا کہنا ہے کہ نیویارک کے موسم گرما میں لوگ فلمیں دیکھیں ، میوزیم جانے اور اپنے مقامی پول یا ساحل سمندر پر پر سرگرمیوں میں مشغول ہوکر گرمی کو شکست دی جاسکتی ہے۔بیچ لائف گارڈ کو رات 8 بجے تک کام کرنا ہو گا ۔لوگ سمندر اور پولز میں تیراکی کرسکتے ہیں۔ جب لائف گارڈز عموماً ڈیوٹی پر ہوتے ہیں۔لائف گارڈز نے راک وے بیچ پر ایک تیراک کو بچانے کے بعد آپریشن کے اوقات میں توسیع کی ہے۔دریں اثنااتوار کی صبح تک نیویارک شہر اور لانگ آئی لینڈ کے تمام ساحلوں پر بڑی لہروں کا خطرہ ہے جو کہ جان لیوا بھی ہوسکتی ہیں۔ حکام نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ ساحلوں پر لگے سرخ جھنڈے سے پیچھے رہ کر تیراکی کریں ان جھنڈوں سے آگے جانے کی ضرورت نہیں اور ہنگامی امداد کے لیے فورا مدد حاصل کرنے کے لیے کال کریں ۔
This post was originally published on VOSA.