نیویارک میں ڈی آئی جی رانا شہزاد کے اعزاز میں ہونے والی دعوت میں معروف شخصیات شریک

نیویارک:نیویارک میں مرزا خاور بیگ کی رہائش گاہ پر پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی رانا شہزاد کے اعزاز میں ایک شاندار دعوت کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمایاں کاروباری شخصیت، سردار عبد السمیع کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔نیویارک میں واقع مرزا خاور بیگ کی رہاش گاہ پر پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی رانا شہزاد کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا گیا۔

دعوت میں شریک پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کاروباری شخصیت سردار عبد السمیع بھی مہمان خصوصی تھے۔دعوت میں نیو یارک پولیس میں پاکستانی نژاد افسران انسپکٹر عدیل رانا اور حال ہی میں ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے جہانگیر اشرف نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں موجود افراد نے جہانگیر اشرف کو ان کی نئی تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے میزبان، معروف کاروباری و سماجی شخصیت خاور بیگ نے اپنے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تقریبات کمیونٹی کے افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب میں اے پی پیک کے چئیرمین ڈاکٹر اعجازاحمد بھی شریک ہوئے۔ مہمانوں کے لئے بہترین اور پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا، جس سے شرکاء نے بھرپور لطف اٹھایا۔ یہ تقریب نہ صرف ڈی آئی جی رانا شہزاد کے اعزاز میں تھی بلکہ پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک جگہ پر جمع کرنے کا ایک اہم موقع بھی ثابت ہوئی۔

This post was originally published on VOSA.