اٹلی:پاکستان اسپورٹس کلب بریشیا نے 19ویں قدیمی جشن آزادی اسپورٹس میلے کاانعقاد کیاُگیا، کرکٹ,کبڈی،والی بال، ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں ہوئے۔فاتح کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔پاکستانی پرچموں کی بہار اور قومی ترانوں کی دھنوں نے سماں باندھ دیا۔دنیا بھرکی طرح اٹلی میں بھی جشن آزادی پاکستان کی تقریبات دھوم دھام سے منائی جارہی ہیں۔پاکستان اسپورٹس کلب بریشیا 2روزہ قدیمی اسپورٹس میلے کا انعقادُکیا۔میں کرکٹ، والی بال، کبڈی اور پہلوانوں کے درمیان ویٹ لفٹنگُ کے مقابلے منعقد ہوئے۔میلے میں اٹلی بھر سے کمیونٹینے قافلوں کی صورت میں شرکت کی۔انتظامیہ نے روایتی انداز میں ڈھول کی تھاپ اور گلدستوں سے استقبال کیا۔میلے میں روم سفارتخانے میں تعینات ڈیفنس اتاشی ایئر کموڈور عمیر احمدنجمی، قونصلر بریشیا تنویراحمد، چیئرمین اسپورٹس کلب بریشیا چوہدری صفدر ،معروف بزنس مین عمران یونس سلیمی،چوہدری علی وڑائچ اور معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر ودیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ دریارِ غیر میں مقیم تمام ہم وطنوں کو سیاسی و مذہبی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر سبز ہلالی پرچم تلے یکجا ہوکر پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔پاکستان اسپورٹس کلب یوم آزادی کے موقع پر ہمیشہ کی طرح اپنی روایات کوُبرقرار رکھتے ہوئے اس طرح کے ایونٹ منعقد کرواتا رہے گا۔معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے خاصی جذباتی تقریرکی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ایک ہی ہے، ملک کو جب ضرورت پڑی اپنا جان دے کر صدقہ اتار دیں گے۔پروگرام کے آخر میں جشن آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔اسپورٹس کلب بریشیا نے فاتح ٹیموں میں انعامات اور ٹرافیاں جبکہ مہمانوں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔
This post was originally published on VOSA.