نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے برونکس میں جھگڑے کے دوران حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے خاتون سمیت3افراد کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا ۔واقعہ ولیمز برج روڈ اور ساکٹ ایونیو پر پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ جگہ پر کار میں خاتون اور دو افراد بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک شخص آیا جس نے کار پر مائع سے بھرا ہوا پیکٹ پھینک دیا ۔جس کے بعد تینوں افراد گاڑی سے نیچے اترے اور منہ ماری شروع ہو گئی اس دوران حملہ آور نے چاقو نکالا اور تینوں کو چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں پر ان کی حالت مستحکم ہے۔متاثرین میں 47 سالہ خاتون،34 سالہ مرد اور 26 نوجوان سالہ نوجوان شامل ہے ۔پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔علاوہ ازیں برونکس میں فائرنگ سے خاتون اور مرد زخمی ہوئے۔جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعہ کی اطاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔واقعہ برونکس بوڈیگا کے باہر پیش آیا ہے۔37سالہ خاتون کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ہے،جب وہ یونیورسٹی ہائٹس میں ویسٹ فورڈھم روڈ پر اسٹور بند کر رہی تھی۔اسی علاقے میں فائرنگ کے دوسرے واقعہ میں 43 سالہ شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔جسے سنیٹ برناباس ہسپتال پہنچایا گیا۔جہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
This post was originally published on VOSA.