
نیوارک میں پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چل گئی 3 سالہ بچہ زخمی
نیو جرسی(ویب ڈیسک)نیوجرسی کی برگن کاؤنٹی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جب جڑواں بھائی نے گولیاں مار کر26سالہ بہن کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔بعدازں پولیس نے تعاقب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم جوناتھن ہیگلی پر قتل، ہتھیار رکھنے اور انصاف میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات ہیں۔برگن کاؤنٹی پراسیکیوٹر آفس کے مطابق واقعہ ہیکوری اسٹریٹ پر ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نومی ہیگلی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئی ،اسے متعدد گولیاں لگی ہوئی تھیں۔نعش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔دستیباب شواہد سے معلوم ہوا کہ واقعہ میں جڑواں بھائی ملوث ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے اور اہم شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ برگن کمیونٹی کے لیے کوئی خطرے کی بات نہیں ہے۔علاوہ ازیں نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں گولی لگنے سے3سالہ بچہ زخمی ہوگیا ہے جسے ہسپتال میں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی بچے کی حالت تشویشناک ہے۔واقعہ براگا ایونیو کے قریب وین رائٹ اسٹریٹ پر پیش آیا۔واقعہ کے دوران دو بچے محفوظ رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ بچوں کے ہاتھ میں گن تھی اسور اتفاقیہ طور پر گولی چل گئی جس سے بچہ زخمی ہوا لیکن واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔
This post was originally published on VOSA.