ناساؤ کاؤنٹی حکام نے سمندری طوفان کے پیش نظر حفاظتی تدابیر جاری کردیں

نیویارک(ویب ڈیسک)سمندری طوفان ارنسٹو  لانگ آئی لینڈ سے ٹکرانے ک خدشہ ہے۔اس ضمن میں ناساؤ کاؤنٹی کے لائف گارڈز اور اہلکاروں نے موجودہ خطرے کے پیش نظر تیراکوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ پانی تیزی سے بڑھے گا اور ہفتے کے آخر میں اپنے عروج پر ہوگا ۔ناساؤ کاؤنٹی کا عملہ ارنسٹو کے اثرات سے بچنے کے لیے ریت کے برم یا رکاوٹیں بنانے میں مصروف ہے اور وہ نشیبی علاقوں کو ممکنہ سیلاب سے بچانے کے لیے ریت کے تھیلے بھی استعمال کررہے ہیں۔خصوصا جونز بیچ کے اہلکار متحرک ہیں جس میں لائف گارڈز بھی شامل ہیں۔جو صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔جونز بیچ کے لائف گارڈ کیپٹن جوناتھن فرانکل نے بیان جاری کیا ہے کہ تیراک سمندر سے دور رہیں کیونکہ سمندری پانی تیراکوں کو اپنی طرف کھینچ سکتا ہے۔پانی حد سے زیادہ کھارا ہے۔جونز بیچ اسٹیٹ پارک کے ڈائریکٹر جیفری میسن کا کہنا ہے کہ لوگوں کے لیے محفوظ رہنے کے لیے حکام کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔لوگ لائف گارڈز کی بات سنیں، ان کی ہدایات پر عمل کریں۔لائف گارڈز جن علاقوں میں جانے روکیں تو لوگوں پر لازم ہے کہ وہ ان علاقوں میں نہ جائیں۔آپ کا بہترین فیصلہ ہی زندگی کی ضمانت ہے۔

This post was originally published on VOSA.