
نیویارک:جیسے جیسے امریکا کے صدارتی انتخابات نزدیک آرہے ہیں۔سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔امریکا کی مختلف ریاستوں میں رہائش پذیر رجسٹرڈ پاکستانی ووٹرز کا جوش خروش بھی دیدنی ہے۔پاکستانی کمیونٹی کے رجسٹرڈ ووٹرز کی اکثریت نے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کے لیے چنا ہے ۔اس حوالے سے پاکستانی ووٹرز یوایس (www.pakistanivoters.org) کے بانی نسیم خان علیزئی کی صدارت میں18اگست کو پاکستان ہاؤس میں ووٹرز کنونشن کا انعقاد ہوا تھا۔کنونشن میں قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی،کمیونٹی کی کاروباری وسماجی شخصیت چوہدری سرور ودیگر بھی موجود تھے۔

سروے کے دوران امریکا کی 22ریاستوں میں رجسٹرڈ پاکستانی کمیونٹی کے ووٹرز سے ای میلز کے وسیع رابط کار نظام کے ذریعے پوچھا گیا کہ آپ آنے والے صدارتی انتخابات میں کس پارٹی کے امیدوار کو امریکا کی صدارت کے عہدے کے لیے موزوں سمجھتے ہیں ۔اس ای میلز کے جواب میں70فیصد کمیونٹی ووٹرز نے ریپبلیکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کا بطور صدر انتخاب کیا۔واضح رہے کہ ہمیشہ کی طرح صدارتی انتخابات 5نومبر کے پہلے 2ہفتے پر محیط ہوں گے ۔پاکستانی ووٹرز یو ایس نےای میلز کے ذریعے آن لائن سروے کیا۔امریکا کی22ریاستوں میں رجسٹرڈ ووٹرز سے رائے طلب کی تھی۔ہزاروں کی تعداد میں ووٹرز ریاستوں میں مقیم ہیں۔ادارے نے سروے کے نتائج کا اعلان اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیا ہے۔ادارے نے کمیونٹی کے اکثریتی فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی ووٹرز یو ایس اے نے ریپبلکین پارٹی کی انتظامیہ کو کنونشن کے نتائج سے آگاہ کیا ۔کنونشن میں ریپبلکین کو سنئیر رہنما بھی موجود تھے۔کنونشن میں سب سے پہلے یوم آزادی پاکستان منایا گیا اور قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی کی موجودگی میں خوبصورت کیک بھی کاٹا گیا۔ علیزئی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر شاہ روز خان علیزئی نے کنونشن میں اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سرانجام دئیے ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا پھر نعت مقبولؐ پیش کی ۔چئیرمین نسیم خان علیزئی کو پاکستانی ووٹرز کے ملنے والے جوابات کی تفصیلات بیان کی اور مکمل نتائج کا اعلان کیا۔جس میں ووٹروں کے آن لائن سروے اور ان پرسن ووٹرز کنونشن کے پاس کردہ نتائج شامل تھے۔اسٹیج سیکریٹری ودیگر نے ریپلکین پارٹی کے سنئیر رہنماؤن کو اسٹیج پر بلاکر مبارکباد دی اور ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر ان سے امید کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان اور امریکا میں رہائش پذیر کمیونٹی کی فلاح وبہبود کے لیے کام کریں گے ۔دنیا بھر میں خصوصی طور پر فلسطین میں امن قائم کریں گے کیونکہ فلسطین میں40ہزار سے زائد شہری قیمتی جانیں کھوچکے ہیں اور ٹرمپ دنیا سے جنگوں کا مکمل کا خاتمہ کریں گے۔اس کے ساتھ انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے کیے گئے وعدہ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی بھی امید کی ہے اور ساتھ ہی اس خواہش کا اظہار کیا کیا گیا کہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرائیں گئے۔جس پر ریپبلکین پارٹی کے رہنماؤں نے پاکستانی کمیونٹی سے وعدہ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے تمام وعدے پورے کریں گئے۔انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ کوئی بھی جنگ شروع نہیں کی جائے گی بلکہ پوری دنیا میں امن قائم کیا جائے گا ۔
This post was originally published on VOSA.