رچمنڈ، انڈیانا(ویب ڈیسک) انڈیانا کے الفریڈ ڈبلیو روف نامی شخص نے بیوی کو کوکا کولا میں زہر اور کوکین ڈال کر پلائی تاکہ اس کے مرنے کے بعد بیٹی سے شادی کرسکے۔71سالہ الفریڈ ڈبلیو روف نے وین کاؤنٹی کی عدالت میں جرم کا اعتراف کیا جس کے بعد عدالت نے 4سال قید اور پانچ سال پروبیشن کی سزا سنائی ہے۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ الفریڈ روف کے خلاف الزامات 2021 میں درج ہوئے تھے۔واقعہ کا معلوم کچھ اس طرح چلا کہ الفریڈ کی بیوی کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں پر ٹیسٹ لیے گئے جب ٹیسٹ کی رپورٹس سامنے آئی تو مجرم کی بیوی حیران ہوگئی کہ اس نے کبھی منشیات کا استعمال نہیں کیا نہ ہی زہر پیا ہے جس کے بعد شک کا دائرہ الفریڈ تک گیا اور واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی ۔ استغاثہ کے مطابق الفریڈ نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ اسے قتل کرنے اور اس کی بیٹی سے شادی کرنے کی خواہش رکھتا تھا ۔اس لیے یہ سب کچھ کیا۔دستاویزات میں کہا گیا کہ خاتون کی بیٹی نے الفریڈ کو بتایا کہ انہیں ماں کے تصور سے باہر نکالنا ہوگا اور لائف انشورنس پالیسی کا وارث ہونا چاہیے۔ روف نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بیٹی اس سے شادی کرنا چاہتی ہے۔
This post was originally published on VOSA.