بروکلین میں سینیٹر ایون چُو کے بیک ٹو اسکول کا شاندار پروگرام

نیویارک(بیورو رپورٹ)اکنا ریلیف کے تحت امریکہ میں اسکول بیگ کے تقسیم کا عمل جاری ہے اس حوالے سے بروکلین میں ریاست نیویارک کی سینیٹر ایون چو IWEN CHU کے تعاون سے بڑے پیمانے پر اسکول بیگ تقسیم کیے گئے جس میں سینکڑوں بچوں نے اسکول بیگ حاصل کئے اس علاقے میں چائنیز نژاد امریکی بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔

اسکول بیگ کی تقسیم شروع ہونے سے پہلے ہی طویل قطار لگ چکی تھی بچے اپنے والدین کے ساتھ موجود تھے اور اپنی باری کا صبر سے انتظار کرتے رہے سینیٹر چُو نے ہر بچے کو اپنے ہاتھ سے اسکول بیگ دئیے۔ اس موقع پر اکنا ریلیف کے نمائندے معوذ صدیقی بھی سینیٹر کے ساتھ موجود تھے جبکہ سینیٹر آفس کے رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی سینیٹر ایون چو نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اکنا ریلیف کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھاکہ سینکڑوں بچوں میں بیک ٹو اسکول پروگرام کے تحت  تقسیم کیا جانیوالا سامان نہ صرف کار خیر ہے بلکہ بچوں کے روشن مستقبل کےلئے بھی احسن اقدام ہے۔اس موقع پر اکنا کے نمائندے وسیلہ صدیقی نے بتایا کہ ہم نے آج سینیٹر ایون چو کے ساتھ ملکر 500 سے زاید بیگز تقسیم کئے ہیں اور ہمیشہ کی طرح ہمارا آج کا یہ ایونٹ بھی شاندار رہا،اکنا ریلیف یو ایس اے  بیک ٹو اسکول پروگرام ستمبر کے دوسرے ہفتے تک جاری رہے گا

This post was originally published on VOSA.