معروف شخصیت راؤ شوکت شدید علیل،مقامی اسپتال میں زیر علاج

اسلام آباد:پاکستان امیرکن کمیونٹی کی معروف شخصیت راؤ شوکت گردے کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث شدید علالت کا شکار اور  اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں،کمیونٹی نے انکے لئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت راؤ شوکت گردے میں پتھری کے سبب شدیدعلیل ہیں اور اس وقت اسلام آباد کے ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

راؤ شوکت کی حالت کے بارے میں جان کر کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی جا رہی ہے۔کمیونٹی کے افراد نے راؤ شوکت کے لئے خصوصی دعائیں کی ہیں اور اللہ تعالی سے ان کی مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے۔ راؤ شوکت کی جلد صحت یابی کے لئے کمیونٹی کی طرف سے عوام الناس سے بھی دعا کی درخواست کی گئی ہے تاکہ اللہ تعالی انہیں صحت و تندرستی عطا فرمائے اور ان کی بیماری کو جلد از جلد دور کر دے۔

This post was originally published on VOSA.