مفت سوری کا ایم ٹی اے پائلٹ پروگرام ختم

نیویارک(ویب ڈیسک)ایم ٹی اے نے نیویارک کے پانچ بورو کے مسافروں کے لیے پائلٹ پروگرام متعارف کرایا جس کے تحت مسافر بغیر کرائے کے سفر کرسکتے تھے ۔ریاست نیویارک نےاس پروگرام رواں رکھنے کے لیے فنڈز جاری کیے تھے ۔یکم ستمبر آج سے یہ پائلٹ پروگرام ختم ہورہا ہے۔مفت سواریوں کا ایم ٹی اے کی بسوں پر نمایاں اثر پڑا ہے اور بڑی تعداد میں نیویارک کے لوف اس پروگرام سے مستفید ہوئے ہیں۔ایم ٹی اے کا کہنا ہے کہ پائلٹ پروگرام کے دوران مفت سفر کرنے والوں کی تعداد میں 35 فیصد اضافہ ہوا اور اب کرایہ چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے کیونکہ کرایہ چوری سے ایم ٹی اے کو نقصان ہورہا ہے ۔مزید نقصان برداشت نہیں کرسکتے ۔جنہوں نے بسوں سے سفر کرنا ہے وہ کرایہ ادا کریں۔

This post was originally published on VOSA.