مسجد نبویؐ میں 57 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد، انتظامی امور مثالی رہے، حرمین شریفین انتظامیہ

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجد نبویؐ میں 57 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد نے مسجد نبوی کا دورہ کیا جبکہ انتظامی امور کو بہترین انداز سے انجام دیا گیا ۔حرمین شریفین انتظامیہ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 57 لاکھ 35 ہزار16افراد نے مسجد نبوی کا دورہ کیا5 لاکھ لاکھ 27 ہزار152 زائرین نے روضہ رسول پر حاضری دی جبکہ 2لاکھ 58 ہزار 752 افراد نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران 1590 ٹن زم زم تقسیم کیا گیا مسجد نبویؐ انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی صحت اور سلامتی کے امور کے حوالے سے اقدامات جاری ہے اور زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مزید اقدامات کو بڑھایا جا رہا ہے۔

This post was originally published on VOSA.