پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال،ثبوت سامنے آگئے

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال۔۔ ٹی ٹی پی  کے سرغنہ نور ولی اور مزاحم محسود کی افغانستان میں موجودگی کے  نا قابل تردید ثبوت سامنے آگئے، افغان حکومت نے  دونوں دہشت گرد کمانڈروں کو  افغانستان میں رہائش کیلئے افغان سرکاری اسپیشل پرمٹ گاڑی اور اسلحہ بھی دے رکھا ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں کی ذمہ دار ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی اور سرغنہ مزاحم محسود کی افغانستان میں موجودگی  کا انکشاف ہوا ہے، دونوں دہشت گرد کمانڈروں کو  افغانستان میں رہائش کیلئے  سرکاری اسپیشل پرمٹ  سامنے بھی آگیا۔خوراج کے سرغنہ نور ولی محسود کو گاڑی اور اسلحہ سمیت سرکاری افغان کارڈ جاری کیا گیا ہے دستاویز کے مطابق نور ولی کو فیلڈر 2005 ماڈل گاڑی بھی دی گئی  ہے ۔نور والی کو سرکاری افغان کارڈ کے مطابق دو بندوقیں رکھنے کی بھی اجازت ہے۔خوراج کے سرغنہ مزاحم کا افغانستان عبوری حکومت کا جاری کردہ اسلحہ اور گاڑی کا پرمٹ بھی سامنے آیا ہے۔ مزاحم کا  اسپشل پرمٹ 22 جنوری 2024 کو ایشو کیا گیا۔مزاحم کو بھی  نور ولی کی طرح حیران کن طور پر  گاڑی اور ایک ایم فور، ایک ایم سکسٹین، دو کلاشنکوف رکھنے کی اجازت ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے متعدد بار افغان عبوری حکومت کو فتنتہ الخوارج کی موجودگی کے ناقابل تردید شواہد فراہم کئے جاتے رہے ہیں تاہم افغان عبوری ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے انکاری ہے۔

This post was originally published on VOSA.