یہودیوں کی سینٹرل پارک میں جذباتی ریلی

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک شہر میں دنیا کے کسی بھی شہر کے مقابلے میں سب سے زیادہ یہودی آباد ہیں اور نیویارک کے بہت سے باشندوں کے رشتہ دار اور قریبی تعلقات بیرون ممالک میں بھی رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔یہودیوں نے حماس کے ہاتھوں مارے جانے والے6یرغمالیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جذباتی ریلی نکالی۔ریلی میں موجود افراد نے ابھی بھی یرغمال بنائے ہوئے افراد کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو اب ایک معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ ۔بہت سے لوگ براہ راست نیتن یاہو کی طرف انگلی اٹھا رہے ہیں۔اگر اسرائیلی صدر کو پرواہ ہوتی یہ چھ افراد آج زندہ ہوت۔ریلی میں شرکاء خواتین ومرد زور قطار روتے ہوئے نظر آئے۔

This post was originally published on VOSA.