امریکی پابندیاں، وینزویلا کے صدر کا جہاز ضبط

امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے زیر استعمال طیارہ قبضے میں لے لیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق جہاز کو ڈومینیکن ریپبلک میں پابندیوں کی خلاف ورزی کے تحت قبضے میں لیا گیا ہے، حکام نے ضبط شدہ جہاز کو امریکی ریاست فلوریڈا منتقل کردیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ سب کیلئے پیغام ہے کہ کوئی بھی ہمارے قانون اور ہماری پابندیوں سے بالاتر نہیں۔

امریکا نے وینزویلا کے صدر پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ انہوں نے حالیہ صدارتی انتخاب میں اکثریتی ووٹ اپوزیشن کو ملنے کے باوجود نتیجے کو اپن حق میں تبدیل کیا ہے۔

This post was originally published on VOSA.