بیرون ممالک جانے والوں کے لئے نئی پابندیاں

کراچی(ویب ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ممالک وزٹ ویزا پر جانے والوں کیلئے ایک ہی ایئر لائن کا دو طرفہ ٹکٹ لازم قرار دے دیا ہے۔

اس حوالے سے ایف آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام غیر ملکی اور ملکی ایئر لائنز کو مراسلے تحریر کردیے ہیں۔ مراسلے کے مطابق بیرون ممالک جانے والے مسافر نوکریوں یا پھر کسی اور ملک منتقل ہونے کے چکر میں ہوتے ہیں۔ لہذا "لو پروفائل” کے مسافروں پر توجہ دی جائے۔ دونوں اداروں کی ہدایات کے مطابق ایسے مسافروں کا بورڈنگ کارڈ کسی صورت نہ جاری کیا جائے، جن کے بیرون ملک جانے کا ٹکٹ کسی ایک ایئر لائن اور واپسی کا ٹکٹ کسی دوسری ایئر لائن کا ہو اور ان کا پی این آر نمبر بھی ایک نہ ہو۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ماضی میں ایسے بہت سے کیسز سامنے آئے، جب غیر ممالک کے امیگریشن نے پاکستانی مسافر کو بے دخل کر دیا، تب سی او ڈی کو ان بے دخل مسافر کے اخراجات ادا کرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

This post was originally published on VOSA.