سعودی عرب: اسکن کیئر، میک اپ اینڈ فیشن بیوٹی کے عنوان سے ورکشاپ منعقد

جدہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں اسکن کیئر، میک اپ اینڈ فیشن بیوٹی کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سعودی عرب کے شہر الخبر میں معروف میک اپ آرٹسٹ اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وویمنز کی کنوینئر زہرا زاہد نے یہ سیمینار منعقد کیا۔ جس میں انہوں نے اسکن کے حوالے سے خواتین کو پیش آنے والے مسائل پر ماسٹر کلاس دی۔ زہرا زائد نے خواتین کو میک اپ کی پروڈکٹس اور ان کے صحیح استعمال کا طریقہ لائیو میک اپ کرتے ہوئے بتایا۔

اس موقع پر زہرا زائد نے کہا کہ سعودی عرب بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ میک اپ اور فیشن کے حوالے سے پاکستانی پروڈکٹس مارکیٹ میں اپنی اچھی جگہ بناسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے سیمنیار کا ایک مقصد یہ بھی تھا پاکستانی پروڈکٹس کو متعارف کروایا جاسکے۔ ورکشاپ کی آرگنائیزر نازش انمول نے آرٹسٹ زہرہ ذائد سمیت تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

This post was originally published on VOSA.