ایس ٹرین سے سفر کرنے والے مسافر ہوں گے مفت وائی فائی سے مستفید

ایم ٹی اے نے ایس ٹرین میں وائی فائی انسٹال کردیا ہے،ایم ٹی اے نے ابتدائی طور پر ٹائمز اسکوائر اور گرینڈ سینٹرل کے درمیان مسافروں کو سروس فراہم کی

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ٹائمز اسکوائر اور گرینڈ سینٹرل کے درمیان چلنے والی سب وے کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے ۔اب سب وے سے سفر کرنے والے ہزاروں مسافر وائی فائی سے مستفید ہوسکیں گے اور پیاروں اور سوستوں سے سفر کے دوران بات چیت کرسکیں گے اور رابطے میں رہیں گے۔ایم ٹی اے سب وے سرنگوں کے ساتھ وائی فائی اینٹینا منسلک کررہا ہے ۔ٹائمز اسکوئر اور گرینڈ سینٹرل کے درمیان بچھی ہوئی لائن  وائی فائی سےمکمل طور پر منسلک ہے۔ ایم ٹی اے کے چیئرمین اور سی ای او جانو لیبر نے کہا کہ یہ ہمارے ٹرانزٹ سسٹم کو جدید بنانے میں ایک بڑا قدم ہے، چاہے یہ ای میل چیک کرنا ہو، فون کال کا جواب دینا ہو۔ سب کچھ ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایجنسی Boldyn Networks کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہے اور ایجنسی سرنگوں  میں تاریں لگانے کی پوری قیمت ادا کر رہی ہے۔ تمام 418 میل کے زیر زمین ٹریک کو تار لگانے میں  وقت لگے گا لیکن بروکلین میں جی ٹرین پر پہلے سے ہی انسٹالیشن ہو رہی ہے جس میں نمبر 4، 5 اور 6 ٹرینیں چلی جائیں گی جو کہ گرینڈ سینٹرل سے یانکی سٹیڈیم تک چلیں گی۔

This post was originally published on VOSA.