بروکلین میں نامعلوم افراد سرگرم ،برونکس میں استاد زخمی

فائرنگ سے دو افراد زخمی ،ملزمان نیویارک پولیس کی پہنچ سے باہر  ، برونکس   میں کلاس کے اندر 33سالہ ٹیچر گولی لگنے سے زخمی، ڈکیت خاتون 2سالہ بچی کے گلے سے سونے کی زنجیر کھینچ کر فرار

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا  اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پیٹرولنگ پر موجود پولیس کچھ فاصلے پر ہی تھی۔فائرنگ کا واقعہ بروکلین پارک پیلس کے قریب پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 31 سالہ شخص کو سر  میں گولی لگی جبکہ 32 سالہ شخص کو ٹانگ پر گولی لگی تھی۔دونوں متاثرین کو نیو یارک کے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر31سالہ شخص کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان گرفتار ہوں گے ۔مزید تفصیلات جاری نہیں کی۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے برونکس میں  واقع اسکول کے اندر استاد کے ہاتھ میں گولی لگ گئی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔استاد اسکول کے پہلے دن کے لیے اپنی کلاس روم  کے لیے کام ترتیب دے رہا تھا۔ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ گولی چھٹی منزل کے کلاس روم کی کھڑکی سے گزری اور استاد کے ہاتھ کی دائیں ہتھیلی میں لگی۔اس حوالے سے نیو یارک سٹی اسکولز کے چانسلر ڈیوڈ بینکس نے بیان جاری کیا اور کہا کہ استاد کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ گولی کا نشانہ بن جائے گا وہ تو اپنے کام میں مصروف تھا۔خدا کا شکر ہے کہ استاد خیریت سے ہے کوئی تشویشناک بات نہیں ہے۔پولیس کو فوری ایکشن لینا چائیے۔وقوع کے وقت کوئی طالب علم کلاس روم میں نہیں تھا۔نیویارک پولیس کے ڈپٹی چیف کیون رمسی نے کہا کہ جہاں سے گولی چلی ہے پولیس نے جائے وقوع کا معائنہ کیا ہے۔ سڑک کے پار اپارٹمنٹ کمپلیکس سے گولی چلی تھی۔یہ گولی اسکول کے اندر سے نہیں چلائی گئی تھی اور اسکول کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔محکمہ تعلیم کے ترجمان نے کہا کہ تشدد کا یہ عمل پریشان کن اور قابل مذمت ہے۔نیویارک پولیس کے حکام نے کہا کہ طلباء اور والدین کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ محفوظ ہیں اور اضافی اسکول سیفٹی ایجنٹس اور پولیس افسران سائٹ پر موجود ہوں گے۔ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ مزید براں نیویارک کے علاقے بروکلین میں ڈکیت خاتون لانڈری کی دکان میں ماں کے ساتھ کھڑی 2سالہ بچی کے گلے سے سونے کی زنجیر کھینچ کر فرار ہو گئی۔خوش قسمتی سے کھنچا تانی کے دوران بچی کی گردن محفوظ رہی اور بچی زخمی نہیں ہوئی۔واقعہ بروکلین میں 2540 بلیو وارڈ میں واقع لانڈری کی دکان میں پیش آیا۔بچی کی ماں نے واقعہ کی رپورٹ نیویارک پولیس کو دی جس کے بعد شواہد کی بنیاد پر پولیس نے خاتون کی تصویر متعلقہ تھانوں میں تقسیم کردی ہے اور پولیس کو ڈکیت خاتون کی تلاش جاری ہے۔

This post was originally published on VOSA.