نیووارک میں پالتو کتے نے 18 ماہ کی بچی کو مار ڈالا

حکام نے واقعہ کے بعد گھروں میں پالے ہوئے کتوں کے حوالے سے نئی پالیسی بنانے پر غور شروع کردیا

 نیو جرسی (ویب ڈیسک)نیوجرسی کے علاقے نیووارک میں  پالتو کتے نے 18 ماہ کے بچی کو مار ڈالا۔واقعہ سیکنڈ ایونیو کے ایک گھر میں پیش آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ نوعمر لڑکا اپنی بہن کے ساتھ گھر سے باہر نکلا ۔اس دوران نوعمر لڑکا کتے کے پیچھے بھاگا اور بچی کو فٹ پاتھ پر چھوڑ دیا اس دوران انہی کے پالے ہوئے کتے ہنے بچی پر حملہ کردیا جس سے18ماں کی بچی شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔واقعہ کے بعد علاقے میں سوگ کا ماحول ہے اور متاثرہ خاندان دکھ میں مبتلا ہے جبکہ کتوں کو گھر سے باہر نکال دیا گیا ہے اور پولیس نے کتے تحویل میں لے لیے ہیں۔پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ تفتیش فعال اور جاری ہے۔بہت افسوسناک واقعہ ہوا ہے کیونکہ معصوم بچی کی جان گئی ہے یہ بھی واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پالتو کتوں کے حوالے سے نئی پالیسی پر غور کیا جارہا ہے جس کے بارے میں جلد ہی آگاہ کیا جائے گا۔

This post was originally published on VOSA.