نیویارک(ویب ڈیسک) بروکلین میں رواں سال کے موسم گرما میں فائرنگ سے رونما ہونے والے قتل کے واقعات میں اب تک کی کم ترین تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔
بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی ایرک گونزالیز کے مطابق ماضی میں جون، جولائی، اور اگست کے مہینے میں عام طور پر فائرنگ سے متعلق اموات کے ریکارڈ واقعات رونما ہوتے ہیں، لیکن اس سال، بروکلین میں یہ واقعات کم ترین سطح پر ریکارڈ کیے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ اٹارنی دفتر کے مطابق جون سے اگست کے درمیان 13 قتل کے واقعات ہوئے، جو پچھلے موسم گرما کے مقابلے میں 24 فیصد کم ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر 84 فائرنگ کے واقعات ہوئے، جو 11 فیصد کی کمی ظاہر کرتے ہیں۔ جبکہ فائرنگ کے متاثرین کی تعداد میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد اس موسم گرما میں فائرنگ کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 104 ہوگئی ہے۔ بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی ایرک گونزالیز نے پرتشدد واقعات میں کمی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے ایسے واقعات کی مزید روک تھام پر توجہ مرکوز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
This post was originally published on VOSA.