رواں ہفتے نیویارک پولیس کے کمشنر ایڈورڈ کبان کے مستعفی ہونے کا امکان

مئیر ایڈمز کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود نیویارک کے کمشنر پر عہدے سے سبکدوش ہونے کے لیے دباؤ بڑھ گیا،مطالبہ قانون سازوں کی جان سے آیا ہے کیونکہ ایف بی آئی نیویارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز کی انتظامیہ کے اراکین اور تقرریوں کے بارے میں اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نیویارک(ویب ڈیسک)ایف بی آئی کی گزشتہ ہفتے شہر میں ہونے والی کارروائیوں کے بعد بڑے حلقوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور مختلف قانون ساز ،اراکین اسمبلی سمیت دیگر شخصیات کارروائیوں سے متعلق باتیں کررہے ہیں ایسے میں پولیس کمشنر ایڈورڈ کبان پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ رواں ہفتے عہدہ چھوڑ دیں گے ۔کیونکہ ایف بی آئی مختلف الزامات کی تحقیقات کررہا ہے ۔ایڈورڈ کبان تقرریوں سمیت دیگر الزامات کے اسکینڈل میں ملوث دکھائی دے رہے ہیں ۔گزشتے ہفتے ایف بی آئی نے ایڈورڈ کبان کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں اپنے فون فوری طور پر نیویارک کے جنوبی ضلع کے امریکی اٹارنی کے دفتر کے تفتیش کاروں کے حوالے کر دینے کی ہدایت کی۔جون 2023 میں کیچنٹ سیول کے ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد ایڈمز نے گزشتہ سال کیبن کا تقرر کیا تھا۔ کمشنر کے مستقبل کے بارے میں ایڈمز سے سوال کیا گیا ۔ ایڈمز نے جواب دیا کہ مجھے نہیں لگتا کہ زندگی میں کسی چیز کی ضمانت ہے۔ چھاپوں اور تحقیقات نے کچھ قانون سازوں کو اس بارے میں تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کہ شہر کی قیادت میں کیا ہو رہا ہے اور ایڈورڈ کبان سے مطالبہ کیا کہ وہ پیچھے ہٹ جائیں ۔

This post was originally published on VOSA.