لانگ آئی لینڈ کی رہائشیوں نے تالاب میں ڈوبنے والی بہنوں کے والدین کی دل کھول کر مدد کی

رہائشیوں نے متاثرہ خاندان کی مدد کے لیے1لاکھ ڈالرز جمع کیے کیونکہ انہوں نے اپنی دو بچیوں کو کھودیا،اگلے ہفتے بچیوں کی سالگرہ تھی

نیویارک (ویب ڈیسک) لانگ آئی لینڈ کے رہائشیوں نے المناک حادثے میں بچیوں کو کھونے والے والدین کی مدد کے لیے بڑے دل کا مظاہرہ کیا ۔رہائشیوں نے دل کھول کر مدد کی ہے ۔رہائشیوں نے کچھ ہی دنوں میں والدین کی مدد کے لیے ایک لاکھ ڈالرز جمع کر لیے ہیں۔تاکہ وہ اپنی زندگی اچھے طریقے سے گزر بسر کرسکیں کیونکہ متاثرہ خاندان کی صرف دو بچیاں ہی تھیں۔پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک پیار کرنے والا خاندان تھا اور چھوٹی بچیاں ہمیشہ اپنی ماں کے ساتھ رہتی تھیں۔ماں اب تنہا رہ گئی ہے جو کہ بدترین خواب کی طرح ہے۔دو بہنیں4 سالہ روتھ گلی اور 2 سالہ سیلہ گلی ہفتہ کو ہولٹس وِل کے فیئر فیلڈ ٹاؤن ہاؤسز میں اپنے گھر کے قریب تالاب میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں تھیں۔یہ سب سے خوفناک چیز ہے جس کا سوچا بھی نہیں جاسکتا ہے۔پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ دیکھ بھال کرنے والے ایک کارکن نے لڑکیوں کو پانی سے باہر نکالا جبکہ والدین ان کی گمشدگی کی اطلاع دے رہے تھے۔اس دوران ماں محلے میں بچیوں کو پکار رہی تھی ۔مکینوں نے چرچ میں GoFundMe  قائم کیا ہے۔صرف ایک دن میں1لاکھ ڈالرز لوگوں نے جمع کرادئیے ہیں ۔

This post was originally published on VOSA.