مائیکروسافٹ کی بندش سے پروازیں گراؤنڈ،بینکوں،ہسپتالوں میں رکاوٹیں

میئر کا کہنا ہے کہ کراؤڈ سٹرائیک کی بندش نے نیویارک شہر کو  سوچ سے زیادہ متاثر کیا

نیویارک (ویب ڈیسک)امریکا کے مختلف علاقوں میں مائیکروسافٹ کی بندش سے ہزاروں مسائل پیدا ہوئے ہیں جن میں ائیرپورٹس پر پروازیں گراؤنڈ کردی گئیں،بینکوں ہسپتالوں اور میڈیا کا کام متاثر ہوا ہے ۔مائیکرو سوفٹ کمپنی نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔کمپنی نے جمعرات کی صبح کہا کہ صبح 9 بجے کے قریب23ہزار سے لوگوں نے مائیروسوفٹ 365سے متعلق اطلاع دی کہ سوفٹ وئیر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے ۔ اس مسئلے نے آؤٹ لک، ٹیمز، کلاؤڈ سروسز، ایکسچینج سرور، اسکائپ فار بزنس سرور، شیئرپوائنٹ اور مزید کو متاثر کیا۔ ۔Downdetector پر رپورٹ کردہ تقریباً 75فیصد مسائل آؤٹ لک سے متعلق تھے۔کمپنی نے کہا کہ وہ متعدد مائیکروسافٹ 365 سروسز کے ساتھ مسائل کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مائیکرو سوفٹ365کے نمائندے نے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم نیٹ ورک ٹیلی میٹری اور اپنے نیٹ ورکنگ انفراسٹرکچر میں حالیہ تبدیلیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ہم بنیادی وجہ کو سمجھنے کے لیے تیسرے فریق ISP کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ کراؤڈ اسٹرائیک کے مسائل نے مائیکروسافٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ بینکوں، میڈیا کمپنیوں اور ہسپتالوں میں رکاوٹیں پیدا کیں۔کراؤڈ سٹرائیک کی بندش سے بڑے ہوائی اڈے بھی متاثر ہوئے، نیووارک لبرٹی ہوائی اڈہ، جان ایف کینیڈی ہوائی اڈہ اور لا گارڈیا ہوائی اڈے سے پروازیں گراؤنڈ کر دی گئیں۔

This post was originally published on VOSA.