نیویارک پولیس کمشنر ایڈورڈ کبان نے استعفی دیدیا 

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک پولیس کے کمشنر ایڈورڈ کبان عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔انہوں نے استعفی ایف بی آئی کی چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد دیا ہے ۔جمعرات کو دن کے اختتام سے قبل استعفیٰ کا باضابطہ اعلان کریں گے ۔واضح رہے کہ ایف بی آئی نے مئیر ایرک ایڈمز کے قریبی ساتھیوں کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی تھیں جن میں ایڈورڈ کبان بھی شامل تھے۔ایف بی آئی کی ہدایت پر ایڈورڈ کبان نے موبائل فون ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس میں جمع کرادیا تھا ۔اس بریکنگ اسٹوری کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

This post was originally published on VOSA.