بروکلین میں پولیس فائرنگ سے مطلوب ملزم مارا گیا

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین  فلیٹ بش پولیس نے گولی مار کر ایک شخص کو مار دیا۔مارے جانے والے شخص نے  پولیس ہدایات کو نظر انداز کیا اور چاقو پھینکنے سے انکار کردیا تھا۔ فائرنگ سے قبل چاقو بردار شخس نے پولیس اہلکاروں  کوبوتلیں ماری جس سے اہلکار کے سر پر چوٹ لگی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مارا جانے والا شخص قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا ۔اس کے ٹھکانے پر کارروائی کے لیے وارنٹ حاصل کیے گئے جس کے بعد  پولیس اپارٹمنٹ میں داخل ہوئی۔پولیس نے دیکھا کہ   38 سالہ ولمنڈ جین باتھ ٹب میں چھپا ہوا  ہے اور چاقو پکڑا ہوا تھا ۔وارنٹ اسکواڈ کے ارکان نے چاقو پھینکنے کے متعدد احکامات دئیے لیکن مسلح شخص نے ہدایات کو نظر انداز کیا۔نیویارک پولیس  کےچیف آف ڈیپارٹمنٹ جیفری میڈری نے کہا کہ سارجنٹ نے اپنا ٹیزر لگانے کی کوشش کی لیکن ٹیزر کام نہ کر سکا۔ اسی وقت مشتبہ شخص چاقو لے کر باتھ روم سے باہر آیا اور سارجنٹ پر وار کرنے کی کوشش کی۔جس پر پولیس نے فائرنگ کی  اور وہ مارا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مارا جانے والا شخص تین افراد کے قتل میں مطلوب تھا۔اس نے 54 سالہ خاتون اور ایک 24 سالہ مرد  کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا تھا  یہ واقعہ جولائی میں ہوا تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ وہ اگست میں فلیٹ لینڈز میں ایک 66 سالہ شخص کو چھرا گھونپنے کے مقدمہ میں بھی ملوث تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مارا جانے والا خواتین کو منشیات کے استعمال کے لیے گھر دیتا تھا پھر ان سے تعلق قائم کرتا تھا ۔

This post was originally published on VOSA.