شادی سے ایک روز قبل ایکسڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کے کیس میں کم عمر لڑکا گرفتار

مین ہول دھماکوں سے مڈ ٹاؤن ایسٹ میں فٹ پاتھ اکھڑ گیا

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے  روڈایکسڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے نیوجرسی کے نوجوان کے کیس میں کم عمر ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔17سالہ لڑکے پر الزام ہے کہ اس نے24اگست کو رانگ وئے گاڑی چلاتے ہوئے کار کو ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے مین 38سالہ کرک واکر اس کا کزن روب میک لارین جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا واکر کی اگلے روز شادی تھی وہ کزن کے ساتھ نیویارک گھومنے آیا تھا ۔واقعہ ہڈسن پارک کے قریب پیش آیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم پر مجرمانہ طور پر لاپرواہی سے قتل، اور حادثے کی جگہ چھوڑنے سمیت دیگر الزامات کے تحت کیس درج ہے ۔مزید براں  نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں "مین ہول”میں دھماکے ہوئے تو لوگ سہم گئے کیونکہ دھماکوں کی آواز شدید تھی ۔دھماکوں سے فٹ پاتھ بھی اکھڑ گیا۔مین ہول میں دھماکے  کاسموپولیٹن تھرڈ ایونیو اور48ویں اسٹریٹ کے درمیان ہوئے۔دھماکے کے بعد فائر فائٹر جائے وقوع پر پہنچ گئے ۔فائر فائٹر پہلے ہی جائے وقوع پر موجود تھے  کیونکہ ایک ہوٹل سے دھواں نکلنے پر امدادی کام کررہے تھے۔واقعہ میں کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصؤل نہیں ہوئی ۔امدادی کارکنوں نے کام شروع کردیا۔

This post was originally published on VOSA.