سعودی عرب(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے ایلیٹ فورم کی جانب سے رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں سمیت خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی جنھوں نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا اور ڈھیروں انعامات بھی حاصل کیے۔سعودی عرب کے شہر الخبر میں ایلیٹ فورم کی جانب سے یوم الوطنی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پاکستان انٹرنیشنل سکول الخبر کی پرنسپل ثروت سمی مہمان خصوصی تھیں جبکہ ایونٹ کی آرگنائزرکلب کی بانی جویریہ اسد اور عائشہ طارق نے بچوں اور خواتین کے لیے مختلف تفریحی اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جن سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے اور ڈھیروں انعامات بھی جیتے اس موقعہ پر مہمان خصوصی ثروت سمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے اور 28 لاکھ سے زائد پاکستانی یوم الوطنی کو بھرپور انداز سے مناتے ہیں جس سے دونوں ممالک کی عوام کے درمیان گہرے مراسم مضبوط رشتے استوار ہوتے ہیں ایلیٹ فورم کی بانی جویریہ اسد اورمقررین سعدیہ شیخ اور سعدیہ تجمل دیگر کا کہنا تھا کہ سعودی خواتین کے ساتھ ساتھ پاکستانی خواتین بھی سعودی معاشرے میں انتہائی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں اور ہمارا مقصد خواتین کو خودمختار بنانا ہے تاکہ وہ مزید آگے بڑھ سکیں تقریب کے آخر میں سعودی یوم الوطنی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا
This post was originally published on VOSA.