نیویارک پولیس کے برونکس میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں

محض چند گھنٹوں میں فائرنگ کے واقعات رونما ہونے پر کارروائیاں عمل میں لائی ،فائرنگ سے2افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوئے

نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے برونکس میں محض چند گھنٹوں کے اندر فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے جس کے نتیجے میں2افراد جاں بحق جبکہ3سے زائد  زخمی ہوئے ہیں۔برونکس کے ماؤنٹ ہوپ سیکشن میں پہلی ہفتے کی دیر رات ہوئی ۔جہاں پر24سالہ شخص کو پیٹھ کر گولیاں ماری گئیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔دوسری فائرنگ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ولیمز برج روڈ پر ہوئی جہاں پر 44 سالہ شخص کو نشانہ بنایا گیا ۔متاثرہ شخص کو جیکوبی میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم ہے۔فائرنگ کا تیسرا واقعہ برونکس کے ٹریمونٹ سیکشن میں ہوا۔پولیس کے مطابق 42 سالہ شخص کو گولی ماری گئی جس سے وہ زخمی ہوا ۔فائرنگ کا چوتھا واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شیریڈن ایوینیو اور میک کلیلن اسٹریٹ کنکورس کے پاس ہوا ۔جہاں پر ایک شخص پیٹ میں گولی لگنے سے چل بسا دوسرا زخمی ہوا ۔نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات رونما ہونے کے بعد برونکس میں جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی ہیں ۔ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات  کی تحقیقات مختلف زاویوں سے جاری ہے۔

This post was originally published on VOSA.