انجمنِ غوثیہ نیویارک کے زیر اہتمام انتالیس ویں سالانہ میلاد النبی کا جلوس

نیویارک(بیورو رپورٹ)جشنِ عیدمیلاد النبی کی مناسبت سے نیویارک میں انجمنِ غوثیہ کے زیر ِ اہتمام انتالیس واں سالانہ جلوس بر آمد ہوا۔جو اپنے مقررہ روٹ سے ہوتا ہوا مکی مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔بروکلین کی فضائیں درود و سلام  سے مہک اُٹھیں۔سرکارِ دو جہاں ،رحمت اللعاالمین ﷺکی ولادتِ باسعادت کے موقع پر انجمنِ غوثیہ نیویارک کے زیر اہتمام انتالیس ویں سالانہ میلاد النبی کے جلوس کے آغاز پر درودِ تاج  پڑھا گیا اور عاشقانِ مصطفیٰ کو  نذر و نیاز سے ناشتہ  کروایا گیا۔جلوس کے آغاز سے قبل  کونی آئی لینڈ ایونی ایچ  پر انجمنِ غوثیہ کے بانی پیر سید صفدر حسین شاہ  نے شرکاء کی آمد کا خیر مقدم کیا جبکہ پیر فضیل ایاز قاسمی نے دعا کروائی۔

بعدسرورِ کونین،حبیب  ِ خدا اور خاتم الانبیاء کی آمد کی خوشی میں میلاد النبی کا جلوس علماءِ کرام اور مشائخ کی سربراہی میں  برآمد ہوا۔جلوس میں بروکلین  کے قرب و جوار اور دیگر علاقوں سے محباِنِ مصطفیٰ، حمد و ثناء اور نعت خوانان ِنے کثیر تعداد میں شرکت کی اور باگارہِ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔جلوس کے شرکاء نے میلاالنبی کی مناسبت سے سبز پرچم  اٹھا رکھے تھے،جلوس کے  عقبی حصے میں خواتین کی بھی کثیر تعداد شریک تھی۔اس موقع پر علماء کرام کا کہنا تھا کہ میلاد النبی کا اہتمام کرنا اور منانا ہمارے لیے باعثِ سعادت ہے ۔جلوس کے  شرکاء   نے تمام راستے دروو  و سلام  بھیجا اور نعتیں  پڑھتے رہے ۔اس موقع پر پیر فضیل ایاز قاسمی نے نبی کریمِ ﷺکی ذاتِ اقدس  اور سیرت النبی پر روشنی ڈالی۔ان کا کہنا تھا کہ کائنات کی ہر شہ رسول اللہ پر درود و سلام بھیجتی ہے۔جلوس کے راستوں پر شرکاء کے لیے سبیلوں اور نذر و نیاز کا  اہتمام  کیا گیا۔ جلوس اپنے روایتی روٹ سے گزرتا ہوا ڈٹمس ایونیو پہنچ کر واپس ایونیو ایچ کی جانب گامزن ہوا اور مکی مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔بعد ازاں مکی مسجد کے پیش امام قاری اسامہ کی تلاوت سے میلاد النبی کا آغاز ہوا۔میلاد النبی میں    عاشقان ِ مصطفیٰ کی کثیر تعداد شریک تھی۔معروف نعت خوانوں نے  اپنی منفرد آواز  ولہن میں نذرانہِ عقیدت پیش کیا۔اس دوران وقفے وقفے سے علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ محبت ِ رسولﷺ جہنم  سے نجات کی ضامن ہے ۔ا س موقع  پر مولاِ کائنات  حضرت علی شیرِ خُدا سے محبت و مودت کے اظہار میں  منقبت  بھی پیش کی گئی۔انجمنِ غوثیہ کے زیر اہتمام جشنِ عید میلاد النبی کے اختتام پر امتِ مسلمہ کی  ترقی  و خوشحالی،کامیابی اور دنیا میں امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی ۔

This post was originally published on VOSA.