ریاض(رپورٹ ارشد علی)سعودی عرب کے معروف تخیل ادبی فورم کے زیر اہتمام الریاض میں عالمی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان ، سمیت بحرین ، کویت اور سعودی عرب کے شعرا نے اپنا اپنا کلام سنا کر سامعین کے دل جیت لئے۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی پاکستان سے آئے ہوئے علمی شہرت یافتہ شعراء عمیر نجمی اور عمار اقبال نے تخیل ادبی فورم کی فروغ ادب کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشاعرے اور ادبی تقاریب ہماری زبان اور ثقافت کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے مشاعرے کیلئے اچھی شاعری اور باذوق سامع کا ہونا ضروری ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے سرپرست اعلی منصور محبوب چوہدری نے کہا کہ معاشرے میں تعمیری سر گرمیوں کے فروغ اور مثبت اقدار کی ترویج کے لیے ادب کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہےتقریب سے ؛ گوہر رفیق ؛ صابر امانی ، راشد محمود ، عظمت اللہ بھٹہ شاہد ریاض،پیر اسد کمال،شاہد خیالوی،ساجدہ چوہدری،فیصل اکرم گیلانی اور دیگر نے بھی اپنے اپنے کلام سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا اور داد وصول کی تقریب کے آخر میں مہمانانِ خصوصی شعراء کو تخیل ادبی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
This post was originally published on VOSA.